نوشہرہ :دیرینہ رنجش پر کلہاڑیوں سے حملہ ، متعدد زخمی

 نوشہرہ :دیرینہ رنجش پر کلہاڑیوں سے حملہ ، متعدد زخمی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )دیرینہ رنجش پر کلہاڑیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ،متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

بتایاگیا ہے کہ موضع کرلکے کے رہائشی احد علی کے مطابق وہ اپنی حویلی میں موجود تھا کہ عباس مسیح، وسیم عباس، ندیم عباس، عامر مسیح اور ایک شخص مسلح ہو کر وہاں پہنچے اور گالی گلوچ شروع کر د ی ،مدعی، اس کے والد اور بھتیجوں نے انہیں منع کیا تو ملزم مشتعل ہوگئے اور جان سے مارنے کی نیت سے کلہاڑیوں اور دیگر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیاحملے کے دوران زین العابدین کے چہرے اور سر پر وار کئے گئے جبکہ ابوہریرہ کے سر اور ہاتھ پر کلہاڑی کے پے درپے وار کیے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ رومان حیدر کے کندھے پر وار ہونے سے اس کی ہڈی فریکچر ہوگئی جبکہ دیگر افراد بھی تشدد کے باعث زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...