حافظ آباد:موٹروے پر ڈکیتی کی وار داتیں ،ملزم آزاد
ملزموں کی عدم گرفتاری ،شہری موٹر وے پر سفر کرتے خوف محسوس کرنے لگے
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا ) حافظ آباد کے علاقہ میں موٹروے پر چند دنوں کے دوران ڈکیتی کی 3 وارداتیں ،پولیس ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کسی ملزم کو گرفتارنہ کرسکی ،ملزموں کی عدم گرفتاری کے با عث شہری موٹر وے پر سفر کرتے خوف محسوس کرنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں گزشتہ چند روز کے دوران موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری پرنامعلوم ڈاکوؤں نے مختلف واردتوں کے دوران ناکہ لگا کر متعددرہگیروں سے لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے لیکن حافظ آباد پولیس کسی واردات کا سراغ لگاسکی ہے اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں آسکی جس سے موٹر وے کا سفر بھی غیر محفوظ ہوکر رہ گیا اور مسافر حافظ آباد کی حدود میں واقع موٹر وے سے گزرتے خوف محسوس کرنے لگے ہیں۔شہریوں نے آئی جی پولیس اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر وے پر ڈکیتیوں کا فوری نوٹس لیکر مجرموں کو گرفتارکروایا جائے تاکہ موٹر وے کا سفر محفوظ ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments