سلنڈر ز کیخلاف مہم، گاڑیوں نے متبادل راستے ڈھونڈ لئے
شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی ، ڈرائیوردیہات سے گزرنے لگے
تتلے عالی(نامہ نگار)سلنڈر وں کیخلاف مہم، پبلک ٹرانسپوٹ نے متبادل راستے اختیار کرلئے ۔ مسافر گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈروں کے پھٹنے سے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے خدشہ کے پیش نظر پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس کی جانب سے تتلے عالی سمیت ضلع بھر میں غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اس سلسلہ میں مختلف شاہراہوں پر شہروں ، قصبوں کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران چیکنگ کی جا رہی ہے ،گاڑیوں سے ایل پی سلنڈر اتار کر ضبط،بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جا رہا ہے ۔ایسی صورتحال میں گوجرانوالہ، شیخوپورہ ،نوشہرہ ورکاں سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی غیر معیاری سلنڈر والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں نے پولیس سے بچنے کیلئے گاڑیوں کو سیم نالوں کے راستے ودیگر متبادل راستے اختیار کرلئے ہیں تاخیر کے باعث مسافروں اور ڈرائیوروں میں تکرار اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments