لدھیوالہ :لڑکی سے دودھ فروش کی گن پوائنٹ پر زیادتی

لدھیوالہ :لڑکی سے دودھ فروش کی گن پوائنٹ پر زیادتی

عمیر اغوا کرکے بکھڑیوالی کھیتوں میں لے گیا ،زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزم گرفتار

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ کے محلہ پھلا والا میں د کاندار نے دودھ لینے آئی 18سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ سٹی کے محلہ پھلا والا کے رہائشی شاہ زیب کی اہلیہ 18 سالہ (ر۔ پ) محلہ میں عمیر کی د کان پر دودھ لینے گئی جسے عمیر گن پوائنٹ پر اغوا کر کے بکھڑیوالی کے کھیتوں میں لے گیا اورمبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے ملزم عمیر کو حراست میں لے کر زیادتی کا شکار لڑکی کے سسر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...