پو لیس مقابلوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ،2زخمی گرفتار
پیپلز کالونی میں مقابلے کے دوران منشیات فروش کے قتل کا ملزم نوشاد خان مارا گیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران ایک ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک جبکہ 2اشتہاری و ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم نوشاد خان ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم نے چند روز قبل منشیات کے تنازع پر اپنے ساتھی حماد عرف مادی کو قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا۔
ملزم راہزنی، چوری، موٹر سائیکل چوری اور سی سی ڈی گوجرانوالہ سے پولیس مقابلے سمیت 20سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ دوسری کارروائی تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں کی گئی جہاں چوری کے 25مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف اپنے ساتھی سمیت گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران اس کا ایک ساتھی فرار ہو گیا ۔تھانہ کھیالی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران راہزنی اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم افتخار عرف مٹھو کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور ٹیمپر شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments