بھتہ خوری کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ
سیالکوٹ دروازہ اڈے پر فیس 30روپے ، روزانہ 300لئے جا رہے :مظاہرین
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)رکشہ اور چاند گاڑی ڈرائیوروں کا مبینہ بھتہ خوری کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ ,مظاہرین کا بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ رکشہ اور چاند گاڑی ڈرائیوروں نے مبینہ بھتہ خوری کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سیالکوٹی دروازہ پر قائم اڈے پر سرکاری فیس صرف 30روپے مقرر ہے تاہم ان سے روزانہ 300 سے 400 روپے تک زبردستی وصول کئے جا رہے ہیں غنڈہ عناصر ڈرائیوروں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں ,احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ مبینہ بھتہ خور سرکاری فیس کے نام پر ناجائز رقم وصول کرتے ہیں جبکہ ان عناصر کو بعض سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مبینہ بھتہ خوری کا فوری نوٹس لیا جائے ، غیر قانونی وصولیاں بند کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کے خلاف شفاف تحقیقات کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ڈرائیوروں کو ہراساں کئے جانے کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments