جلالپور جٹاں میں سیوریج نالے کی تعمیر کا آ غاز

جلالپور جٹاں میں  سیوریج نالے کی تعمیر کا آ غاز

گجرات (نامہ نگار )جلالپور جٹاں میں مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سیوریج نالے کی تعمیر کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ گجرات علی وڑائچ آف کلا چور کی کاوشوں کو نمایاں قرار دیا گیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) ضلع گجرات کے صدر نوابزادہ طاہر الملک، سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ حیدر مہدی اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے شرکت کی ،اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...