سمبڑیال بیوٹیشن مہم ،اسلامیہ کالج کی دیوار پر غیر اخلاقی جملے

سمبڑیال بیوٹیشن مہم ،اسلامیہ کالج کی دیوار پر غیر اخلاقی جملے

طلبہ اور شہریوں کا اظہار تشویش، نو ٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف کارروا ئی کا مطالبہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال بیوٹیشن مہم کے دوران گورنمنٹ بوائز اسلامیہ کالج کی دیوار پر جہاں پر طلبا سمیت ہر گزرنے والے کی آنکھ کے زیرِ مشاہدہ دل و دماغ کی آبیاری کے تناظر میں شعور اور فہم و فراست سے مزین جملے ، تحاریر یا عظام کریم، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال جیسے مفکر کے اشعار، حکمت کی باتیں، اقوال زریں لکھوائے جاتے کے بجائے ، دیواروں پر ‘‘پتی تُوں منگا دے چا میں بنانی آں’’ ، ‘‘سانوں لٹ کے کھا پر چھڈ کے نہ جا’’ ، ‘‘ڈھولا جے نئیں سی آناں وعدہ کیوں کیتا سی’’، ‘‘پیار تے کراں پر تنخواہ بڑی تھوڑی اے ’’ جیسے غیر اخلاقی جملے لکھوا د دئیے ہیں،کیایہ پینٹر کے ذہن کی اختراع ہے یا پھر کسی اور کی ؟ یا پھر ہمارے ‘‘بیوٹیشن مہم’’ کے مہتمم کی نظر ابھی تک کالج کی دیواروں پر لکھے گئے ‘‘شہرہ آفاق’’ جملوں پر نہیں پڑی اگر ایک معتبر تعلیمی درسگاہ کی دیواروں پر مستقبل کے معماروں کے سمیت وہاں سے روزانہ گزرنے والے ہزاروں شہریوں کیلئے یہ خصوصی ‘‘اسباق’’ اعلیٰ انتظامی آفیسر سمیت دیگر انتطامی امور کی جانچ پڑتال کرنے والوں کی نظروں سے ابھی تک اوجھل ہیں ، لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے متعلقہ اربا ب اختیار سے فوری نوٹس لے ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...