سیالکوٹ:ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ،شہری سراپا احتجاج

سیالکوٹ:ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ،شہری سراپا احتجاج

حکومت عوام کو سہولت دینے کے بجائے مسلسل بوجھ ڈال رہی جو قبول نہیں :شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات مہنگی، کرایوں میں اضافہ ہونے پر شہری پھٹ پڑ ے ۔ سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور گردونواح کے علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا ۔ مہنگائی کے ستائے شہری سٹرکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔

شہریوں عبدالجبار، ثاقب، عمر، رضوان، حسن ،حنان، جمیل، محمد طاہر، محمد مبشر ،ہارون، دانش، ندیم اقبال ،عمر قاسم ودیگر نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہوتے ہی کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے ہمارا جینا مزید مشکل ہوگیا ہے جبکہ طلبہ ،مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہاہے ۔ شہریوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولت دینے کے بجائے مسلسل بوجھ ڈالا جارہاہے جو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور رکرایوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا ۔عوامی حلقوں نے فوری نوٹس لے کر قیمتوں اور کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مہنگائی کے طوفان پر قابو پایا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...