نوشہرہ ورکاں:بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کا کل سے آ غاز
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )جامع مسجد محمدیہ میں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کیلئے 40 روزہ سمر تربیتی پروگرام کا آغاز 15 جولائی سے ہو گا۔
جامع مسجد محمدیہ کے منتظم حافظ محمد عثمان ادریس گوہڑوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ناظرہ قرآن، ابتدائی تجدیدی قاعدہ، وضو اور نماز کا درست طریقہ، روزمرہ کی مسنون دعائیں، سیرت النبی ؐ، بنیادی اسلامی عقائد، آدابِ زندگی، حقوقِ والدین اور کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کلاسز روزانہ صبح 9 بجے سے نمازِ ظہر تک جاری رہیں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments