رکشے کی کھڑے ٹرک سے ٹکر ،بچہ جاں بحق ،والدین زخمی

 رکشے کی کھڑے ٹرک سے ٹکر ،بچہ جاں بحق ،والدین زخمی

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں تیز رفتار رکشہ کھڑے ٹرک سے ٹکراگیا، 3سالہ بچہ دم توڑ گیا،والد،والدہ سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ روڈتتلے عالی غلہ منڈی کے قریب رکشہ کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں کمسن محمد علی جاں بحق ہوگیا، اس کا والد 50سالہ محمد منشا ،والدہ 42سالہ سیما اور29سالہ محمد دلبر شدید زخمی ہو گئے ،ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں اوربچے کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شفٹ کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...