شادمان ٹاؤن کچا ایمن آباد روڈ کا مین بازار مسائل کا گڑھ

شادمان ٹاؤن کچا ایمن آباد روڈ کا مین بازار مسائل کا گڑھ

ترقیاتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار ،شہریوں اور گاڑیوں کا گزرنا محال

کامونکے (نامہ نگار)شادمان ٹاؤن کچا ایمن آباد روڈ نزد بہاری کالونی کا مین بازار مسائل کا گڑھ بن گیا ،شہریوں اور گاڑیوں کا گزرنا محال ہو گیا ، ترقیاتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار کے فرار ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ سفری خطرات کی زد میں آگیا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان اور سماجی رہنما ناصر عبادت ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بازار کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جن میں بارش اور سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے ،گڑھوں کی وجہ سے آئے روز گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں جس سے شہریوں کا قیمتی سامان اور گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں ، مین بازار میں گندا پانی جمع ہونے کے باعث نمازیوں کیلئے مسجد جانا اور نماز باجماعت میں شرکت کرنا بھی دشوار ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچے کھیلتے یا سکول آتے جاتے گڑھوں میں گر کر شدید زخمی ہو سکتے ہیں جبکہ جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے ، ٹھیکیدار کی نااہلی اور کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہونے کی سزا شادمان ٹاؤن کے ہزاروں مکین بھگت رہے ہیں اور کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے ۔ اہلیانِ علاقہ، سیدہ نسرین شاہ اور زاہد مہر نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر اور متعلقہ محکموں کے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...