حافظ آباد:محکمہ جیل کے برطرف ڈیٹا انٹری آپریٹر سراپا احتجاج

حافظ آباد:محکمہ جیل کے برطرف ڈیٹا انٹری آپریٹر سراپا احتجاج

3سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو حکومت نے مستقلی کے بجائے گھر بھیج دیا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں کام کرنے والے 125سے زائد ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ،3سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو ملازمت پر مستقل کرنے کے بجائے حکومت نے انہیں مستقل طور پر گھر بھیج دیا۔ملازمت سے فارغ ہونے والے 125 سے زائد ملازمین پنجاب کی مختلف جیلوں میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر کام کررہے تھے ۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے 2023میں صوبہ بھر میں تمام قواعد و ضوابط مکمل کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر 125 سے زائد ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی کئے گئے اور انہیں پنجاب کی مختلف جیلوں میں تعینات کر دیا گیا۔

ان ملازمین کو 3 سال تک صر 35ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی رہی لیکن اس کے با وجود ملازمین کسمپرسی کی حالت میں کام کر تے رہے ۔3سال گزرنے کے بعد ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے ملازمت سے ہی فارغ کر دیا جس سے نا صر ف حافظ آباد میں تعینات بلکہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں کام کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹر ملازمین ملازمت سے فارغ ہونے پرمعاشی طور پر مشکلات کا شکار اور سراپا احتجاج بن گئے ۔ ملازمت سے فارغ ہونے والے ڈیٹا انٹر ی آپریٹرکاکہنا تھا کہ ایک طرف حکومت نئے روز گار کی فراہمی کے اعلانات کر رہی ہے لیکن دوسری جانب سے برسوں سے کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کر کے گھروں کو بھیج دیا گیا جس سے انکی معاشی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...