کرپشن پر ہائی وے پٹرول کے 8 ملازمین کی تنخواہ میں کمی
منشیات استعمال کر نے پر ایک اہلکار فارغ ، 5ملازمین کو آئندہ کیلئے وارننگ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن ایس پی میاں معظم علی نے خود احتسابی کا عمل مزید تیز کر دیا۔ایک ہفتے میں دوسرے اردل روم کا انعقاد کیا ۔اردل روم میں کل 21ملازمین پیش ہوئے ، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے سمیت دیگر الزامات پر سخت سزائیں دی گئیں۔اردل روم کے دوران انکوائری کے بعد منشیات استعمال کرنے والے کانسٹیبل کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ،کرپشن ثابت ہونے پر 8ملازمین کی تنخواہ کم کر دی گئی، ایک ملازم کو سروس ضبطی جبکہ ایک کو سروس ضبطگی کی سزا دی گئی، 5ملازمین کو آئندہ محتاط رہنے پر وارننگ اور 5ملازمین کے خلاف الزام ثابت نہ ہونے پر کارروائی داخل دفتر کر دی گئی۔ ایس پی میاں معظم کا کہنا تھا کہ کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ کرپشن فری پی ایچ پی اور محفوظ شاہراہیں اولین کی ترجیحات ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments