مون سون میں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے کنٹرول روم قائم

مون سون میں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے کنٹرول روم قائم

فیلڈ افسر اور سٹاف بارش کے دوران لائنوں پر ہر گز کام نہ کر یں :گیپکو چیف

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ وزارتِ توانائی کی ہدایت کی روشنی میں مون سون سیزن کے دوران صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی، بجلی کے ترسیلی نظام کے استحکام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ریجن بھر میں جامع اور مؤثر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ بارشوں، تیز ہواؤں اور ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ افسر و عملے کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ گیپکو ریجن کے تمام سرکلز میں خصوصی کنٹرول رومز قائم کر د ئیے گئے ہیں جو 24گھنٹے فعال رہتے ہوئے بجلی کے نظام کی مسلسل نگرانی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن قائم کر لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفت کی صورت میں فوری کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بحالی کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...