ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال ،طبی و انتظامی سہو لیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی مختلف وارڈز اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری بھی چیک کی اور ہسپتال میں نظم و ضبط اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیر علاج بچوں کے والدین سے ملاقات کی، ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے آرا حاصل کیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments