گجرات:چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھیک مانگتے 17 بچے تحویل میں لے لئے
گجرات (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 17 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا ۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے گجرات بھمبر روڈ روڈ، رحمن شہید روڈ، جی ٹی روڈ، سروس موڑ، پرانی چنگی اور دیگر اہم علاقوں میں انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی کی ۔ مشترکہ کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسر وں نے حصہ لیا۔گجرات میں انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی کی گئی 10میل اور 7 فیمیل بچوں کو ریسکیو کیا گیا، انکو مزید قانونی و فلاحی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments