ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سینٹری ورکرز ،سکیو رٹی عملے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سینٹری ورکرز  ،سکیو رٹی عملے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سینٹری ورکرز اور سکیورٹی عملے کی جانب سے فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں 3 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ملازمین نے متعلقہ کنٹریکٹر، ہسپتال انتظامیہ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے فوری نوٹس لینے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ملازمین او رسینٹری ورکرز کاکہنا ہے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث انکے لئے بجلی اور گیس کے بلز اداکرنے بھی محال ہوگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...