گجرات:جیولرز ایسوسی ایشن کا قیام ، عہدیداروں کا اعلان
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )انجمن تاجران جیولرز ایسوسی ایشن کا باقاعدہ قیام عمل میں آ گیا۔ صرافہ برادری کے بزرگوں کی مشاورت سے متفقہ طور پر تنظیم کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔
سیٹھ علی ارشد صراف صدر، سیٹھ دلبر سینئر نائب صدر جبکہ حافظ ایوب کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ حاجی عبدالرشید سرپرستِ اعلیٰ، حاجی اورنگزیب سرپرست اور حاجی خالد پرویز منگا چیئرمین منتخب ہوئے ۔نائب صدور میں عمر طارق منگا ، حاجی طیب اﷲ کپور ، طیب سبحانی صراف، سیٹھ امتیاز حیدر صراف، شیخ ہمایوں بابر صراف، حاجی نوید صراف، اویس گلزار صراف، حسن غوث صراف، سیٹھ کاشف ایوب صراف، یاسین سرور اور فرزند علی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments