وزیر آباد با رکے صدارتی امیدوار عامر رہاڑ نے انتخابی مہم تیز کر دی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے انتخابات کے سلسلے میں امیدوار برائے صدر عامر محمود رہاڑ ایڈووکیٹ نے انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے بار کے وکلا سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
عامر محمود رہاڑ ایڈووکیٹ نے وکلا سے انتخابی منشور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کی صورت میں بار کے وقار، وکلا کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ سہولیات میں بہتری اور بار و بینچ کے مضبوط تعلقات کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر میاں محمد افراسیاب گو ہر، انیس الرحمن گجر، شمریز اشرف اعوان،بیرسٹر عمر گوندل بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments