گاہکوں کے روپ میں نوسر باز 2لاکھ کا سامان لے گئے
2افراد نے دکاندار کو باتوں میں الجھائے رکھا ، 2سامان لیکر رفو چکر ہو گئے
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)گاہکوں کے روپ میں آنیوالے نوسر باز 2لاکھ سے زائد کا سامان لے گئے ۔ لاہور روڈ پر واقع ایک ہارڈ وئیر سٹور پر گاہکوں کے روپ میں پہلے دو افراد ائے اور د کان کے مالک کے پاس بیٹھ کر سامان کے بارے میں معلومات لیتے ر ہے ، اسی اثنا میں ان کے دیگر دو ساتھی بھی د کان میں آ گئے اور د کاندار کو سامان لینے کے بہانے دکان کے عقبی حصہ میں لے گئے اور سامان کی خریداری کے بہانے انہیں مصروف رکھا جبکہ پہلے آنے والے 2ساتھی قیمتی سامان چرا کر رفو چکر ہوگئے اور بعد ازاں دوسرے ساتھی بھی چلے گئے ، ان کے جانے کے بعد د کاندار نے قیمتی اشیا غائب دیکھیں اور شور مچایا لیکن اتنے میں چور غائب ہو چکے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments