گھر میں بجلی کا کام کرتے 40 سالہ شخص کرنٹ سے جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) گھر میں بجلی کا کام کرتے 40 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
گرین ٹاؤن ہرڑ سٹاپ وزیرآباد روڈ کے قریب 40 سالہ طارق گھر میں بجلی کا کام کر رہا تھا کہ اچانک ننگے تار کو ہاتھ سے لگنے کے باعث شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی ، ضروری کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments