پنڈی بھٹیاں:ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کسیسے روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کا پو لیس پر حملہ ،جوابی کارروائی ،اکرام ہسپتال منتقل
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ تھانہ سٹی پولیس کسیسے روڈ پر معمول کی گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص کو زخمی حالت میں پولیس نے حراست میں لیا جس کی شناخت اکرام عرف اکراموں کے نام سے ہوئی جو بدنام زمانہ ڈکیت اور چور ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا ،زخمی ملزم موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کے ایک درجن سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر سرچ آپریشن جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments