نوشہرہ ورکاں :موٹر سائیکل کو بچاتے لوڈر رکشہ الٹ گیا، 7افراد زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل کو بچاتے لوڈر رکشہ الٹ گیا، 7 افراد زخمی ہو گئے۔
نواحی گاؤں منگوکی سے لوڈر رکشہ سواریاں لیکر نوشہرہ ورکاں آ رہا تھا کہ متہ ورکاں نہر کے پل پر اچانک موٹر سائیکل سامنے آ گیا جس کو بچاتے ہوئے رکشہ الٹ گیا جس سے 7افراد زخمی ہو گئے ثانیہ، نبیلہ، نسیم بی بی، لبنیٰ اور 9 سال ارحم کو جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ دو زخمیوں ریحانہ بی بی اور سمیہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو پیرا فورس کے انفورسمنٹ آفیسر صہیب اعظم گجر نے اپنی گاڑی پر تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments