نوشہرہ :تحصیل ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر فعال کرنے کی تیاری
ڈپٹی اور لیگی رہنما مدثر نا ہرا کا دورہ ، عملہ اور وسائل جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا) ڈائیلسز سنٹر فعال کرنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور مسلم لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا نے الگ الگ ڈائیلسز سینٹر کادورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے عملہ اور وسائل جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔بتایاگیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں زیرِ تکمیل ڈائیلسز سنٹر کا جائزہ لیا اور جلد فعال بنانے کیلئے درکار عملہ و وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈائیلسز سنٹر میں 16 جدید ڈائیلسز مشینیں نصب کی جا چکی ہیں تاہم سنٹر کو مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے دو ڈائیلسز ٹیکنیشن، دو میڈیکل آفیسرز، ایک نیفرالوجسٹ اور ادویات کیلئے بجٹ درکار ہے ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے ڈپٹی کمشنر کو سنٹر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مطلوبہ عملہ اور وسائل کی جلد فراہمی کیلئے سیکرٹری صحت پنجاب سے فوری رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سابق رکن قومی اسمبلی حاجی مدثر قیوم ناہر ا نے سنٹر فعال ہونے سے نوشہرہ ورکاں کے گردوں کے مریضوں کو علاج کیلئے دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments