بجوات میں محکمہ جنگلات کی 168ایکڑ اراضی واگزار
سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ر باب سعید کی قیادت میں پیرا فورس کی کارروا ئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کے خلاف پیرا فورس کا بڑا ایکشن، محکمہ جنگلات کی 168 ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ر باب سعید کی قیادت میں پیرا فورس نے بجوات کے گاؤں موضع محل کھدر، تحصیل و ضلع سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کی 168 ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کر ا لی ۔کارروائی کے دوران ناجائز قبضہ مکمل طور پر ختم کروا کر واگزار کی گئی سرکاری اراضی محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی۔ یہ پیرا فورس سیالکوٹ کی جانب سے سرکاری اراضی واگزاری کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے ۔ایس ڈی ای او ر باب سعید نے کہا کہ سرکاری املاک کا تحفظ، ناجائز قبضوں کا خاتمہ اور قانون پر مؤثر عملدرآمد پیرا فورس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور تمام سرکاری محکموں کی املاک کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments