سپر مارکیٹ میں نوسربازی کی کوشش ، مبینہ سرکاری افسر پکڑا گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ کینٹ کی نجی سپر مارکیٹ میں نوسربازی کی کوشش ، مبینہ سرکاری افسر بننے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
کینٹ میں واقع نجی سپر مارکیٹ میں نوسربازی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرتے ہوئے ہزاروں روپے کی خریداری کی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے تقریباً 25 ہزار روپے کی شاپنگ کی اور بل کی ادائیگی کئے بغیر سامان لے کر سٹور سے نکلنے کی کوشش کی ،عملے نے مذکورہ شخص کو روک لیا۔ عملے کے مطابق ملزم بل دکھائے بغیر سٹور سے روانہ ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم بروقت کارروائی کے باعث پکڑ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments