واہنڈو:کمسن بچہ کھیلتے نہر میں ڈوب گیا ، لاش برآمد
واہنڈو (نامہ نگار )واہنڈو کے نواحی گاؤں دھنسر بالا میں محمد ناصر ہنجرا کا 6 سالہ بیٹا صائم نہر کے کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک لاپتہ ہو گیا۔
اہلِ خانہ نے کافی دیر تک اردگرد تلاش کیا مگر جب بچے کا کوئی سراغ نہ ملا تو قریبی نہر میں تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔طویل کے بعد دھنسر پائیں کے مقام سے صائم کی لاش برآمد ہوئی جس سے پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ واہنڈو پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments