ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی صنعتی یونٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

 ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی   صنعتی یونٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

گجرات(نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اسامہ ماجد کی نگرانی میں محکمہ تحفظ ماحول گجرات کی جانب سے کارروائیوں کے دوران 15 صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت کا معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے دوران ایک مقام پر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی سامنے آنے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے انسپکشنز اور قانونی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...