کامونکے :بارش میں چھت گر گئی ،2بچے ،والد ین دب گئے

کامونکے :بارش میں چھت گر گئی ،2بچے ،والد ین دب گئے

کامونکے (نامہ نگار )شدید بارش کے باعث محلہ فیض مدینہ میں پرانے مکان کی دوسری منزل پر واقع کمرے کی لکڑی کے شہتیروں پر مشتمل بوسیدہ چھت منہدم ہو گئی۔

حادثے کے وقت چھت کے نیچے موجود مکان مالک محنت کش محمد یوسف، ان کی اہلیہ اور دو کمسن بچے ملبے تلے دب گئے ۔ چھت گرنے کی زور دار آواز سن کر اہلِ محلہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر چاروں افراد کو بحفاظت باہر نکالا ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم واقعے کے وقت موقع پر نہیں پہنچ سکی جس کے باعث ابتدائی امدادی کارروائیاں اہلِ علاقہ نے خود انجام دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...