نوشہرہ ورکاں:پو لیس ہیلپ لائن پر جھوٹی کال ، مقدمہ درج
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) پولیس ہیلپ لائن پر بوگس کال مہنگی پڑ گئی، شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد منیر ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت تھے کہ انہیں موضع کڑیال کلاں میں واردات کی اطلاع موصول ہوئی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تاہم وہاں نہ کوئی واردات پیش آئی تھی اور نہ ہی کوئی متاثرہ شخص موجود تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے کے موبائل نمبر پر متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر فون بند ملا جبکہ مقامی سطح پر تصدیق کرنے پر بھی اطلاع بے بنیاد ثابت ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments