مہنگائی ، نئے ٹیکس ،معاشی اشاریے خطرناک :ریحانہ ڈار

مہنگائی ، نئے ٹیکس ،معاشی اشاریے خطرناک :ریحانہ ڈار

دہائیوں سے حکومتیں کر نیوالے ملک کے مشکل حالات کا رونا رورہے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی ، ملک میں کسی جماعت نہیں بلکہ ایک خاندان کی حکومت ہے صوبہ پنجاب کو ٹک ٹاک پر چلایا جارہا ہے ،ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویدارجعلی حکمرانوں نے عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنادیا ہے جو دہائیوں سے حکومتیں کرتے چلے آرہے ہیں وہی ملک کے مشکل حالات کا رونا بھی رو رہے ہیں جو عوام کو بیوقوف بنانے کی خاطر پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت کو ہدف تنقید بنارہے ہیں ملک میں معاشی اشاریے خطرے کی نشاندہی کررہے ہیں لیکن حکومتی ترجمان پھر بھی سب اچھا کا راگ الاپ کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔ سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن عوام کیلئے نئی مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کا پیغام لیکر آتا ہے جس سے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...