نوشہرہ ورکاں:بچی سے زیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں:بچی سے زیادتی  کی کوشش ، مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )دس سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

بتایاگیاہے کہ موضع جاگووال میں ہوٹل سے روٹی لینے جانے والی 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیاپولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق بچی کو راستے میں مبینہ طور پر امان اللہ عرف کالا ورغلا پھسلا کر گھر لے گیاجہاں اس نے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی ۔ایف آئی آر کے مطابق بچی کے شور و غل پر اہل پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...