راہوالی :ماموں زاد نے بھائی اوربیوہ بہن کو تشدد کانشانہ بنادیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )ماموں زاد نے بھائی اوربیوہ بہن کو تشدد کانشانہ بنادیا ۔ منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی ذیشان نے 9ماہ قبل بینک سے 85ہزار ر وپے قرضہ لیا۔۔۔
جسکی ضمانت سدرہ شہزادی کے خاوندصفدر علی نے دی جو فوت ہو گیا اسکے بعد ذیشان نے بینک میں قرضہ کی اقساط جمع نہ کروائی خاوند کی وفات کے بعد اسکی اقساط گیارہ میں سے 9 بیوہ نے جمع کروائیں صرف دو عدد اقساط رہتی تھیں کہ ذیشان کو کہا کہ باقی دو اقساط تو جمع کروادے وہ طیش میں آگیا خاتون کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور کھنچتے ہوئے کپڑے پھاڑ د ئیے چھڑانے کیلئے خاتون کا بھائی آگے بڑھا تو اسے پسٹل کے بٹ منہ پر مار مار کر زخمی کردیا جبکہ ملزم ایک لاکھ روپے بھی لے گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments