نوشہرہ ورکاں:تلخ کلامی پر 2بھائیوں پر فائرنگ ،ایک زخمی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا )معمولی تلخ کلامی پر دو بھائیوں پر فائرنگ،ایک شدید زخمی ،3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ موضع چک رجادہ میں ارشد محمود اپنے بھائی مدثر سجاد کے ہمراہ حویلی کے سامنے مین روڈ پر موجود تھا کہ اسی دوران عامر جاوید کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی ایف آئی آر کے مطابق تقریباً پندرہ منٹ بعد عامر جاوید اور عاصم جاوید کار پر واپس آئے اور مبینہ طور پر دونوں بھائیوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی بعدازاں دونوں ملزمان پستول لے کر گاڑی سے اترے اور مبینہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مدثر سجاد کے پیٹ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔ مدعی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ حملہ جاوید اقبال کے ایما اور مشورے پر کیا گیا۔ پولیس نے والد جاوید اقبال اور بیٹوں عامر جاوید،عاصم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments