دکاندار ،پیرا فورس اہلکار میں ہاتھا پائی ، وردی پھٹ گئی

دکاندار ،پیرا فورس اہلکار میں ہاتھا پائی ، وردی پھٹ گئی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )بازار سے تجاوزات ختم کروانے کے لیے آنے والے پیرافورس کے عملہ سے دکاندارکی ہاتھا پائی سنگین نتائج کی دھمکیاں ،یونیفارم پھاڑ دیا اورموبائل فون توڑ دیا۔۔۔

 سمبڑیال بازار کے باہر اویس نامی دکاندار نے جوتوں کا ڈھیر لگایا ہوا تھا اورجوتے فروخت کررہا تھاسڑک کے اوپر جوتے لگائے ہوئے تھے پیرافورس نے سڑک اورناجائز تجاوز کرنے سے روکا تو دکاندار طیش میں آگیا اور پیرافورس کے عملہ کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی اسی دوران پیرافورس کے عملہ عبدالحنان کا یونیفارم پھٹ گیا اوراسد علی کا موبائل فون ٹوٹ گیا ۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے پیرا فورس کے ای او نجم الثاقب کی درخواست پر دکاندار اویس سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...