علی پورچٹھہ:نا معلوم افراد نے تاجر کو زہر دیکر مار ڈالا
55سالہ مظہر دکان بند کرکے واپس آ رہاتھا ، نا معلوم افراد نے روک لیا بیٹے کو فون پر اہلخانہ موقع پر پہنچے ،ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں 55 سالہ شہری کو مبینہ طور پر زبردستی زہریلا مشروب پلا کر قتل کر دیا گیا۔ محلہ حیدر آباد کے رہائشی مظہر حسین جوکالیاں پل کے قریب دکان بند کرکے گزشتہ رات گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے روک لیا۔ اہلخانہ کے مطابق انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھایا جہاں مبینہ طور پر زہریلا مشروب پلایا گیا۔ بعد ازاں ملزم انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص نے تشویشناک حالت میں بیٹے کو فون کر کے آگاہ کیا جس پر اہلخانہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا، تاہم زہر کے اثرات زیادہ ہونے کے باعث وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments