دھدرا غربی میں نکاسی آب کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ
گجرات (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) سہیل خان مندوخیل نے ریونیو افسران کے ہمراہ موضع دھدرا غربی کا دورہ کیا اور تجاوزات کے باعث پانی کھڑا ہونے کی شکایت کی انکوائری کی۔
دورے کے دوران فریقین کو موقع پر سنا گیا اور باہمی مشاورت سے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے ایک قریبی نجی اراضی کے مالک کی زمین سے ڈرییج پائپ لائن بچھائی جائے گی تاکہ پانی کی مناسب نکاسی ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments