اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا کھا داور بیج فروخت کرنیوالی دکانوں کا معائنہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) و سیڈ انسپکٹر نوشہرہ ورکاں محمد عمران نے سینئر زراعت افسر (توسیع) شکیلہ یاسمین اور انسپکٹر رانا شبیر حسین کے ہمراہ کھاد اور۔۔۔
بیج فروخت کرنے والی مختلف دکانوں کا اچانک معائنہ کیا دورے کے دوران زرعی افسران نے کھاد اور بیج کا ریکارڈ، سٹاک اور فروخت کے اندراجات کا معائنہ کیا انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ کسانوں کو معیاری کھاد اور تصدیق شدہ بیج حکومت کی مقررہ قیمتوں پر فراہم کئے جائیں اور ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری یا غیر معیاری زرعی اشیاء کی فروخت سے ہر صورت گریز کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments