شریف برادران کی خدمات ناقابل فراموش :ملک یو نس
عالمی ادارے بھی معاشی اشاریے بہتر ہونے کی پیشگوئی کررہے ہیں:رہنما ن لیگ
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ ملکی ترقی کو الین ترجیح دی ہے ۔ سابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی طور پر اپنے پائو ں پر کھڑا کرنے سمیت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں قطعی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم شہباز شریف معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں او ر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ کی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے بر سر پیکار ہیں ان کی وزارت اعلیٰ کا دور مثالی ثابت ہوا ہے ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے عالمی ادارے بھی معاشی اشاریے بہتر ہونے کی پیشگوئی کررہے ہیں جو نہایت خوش آئند ہے ،حکومت پاکستان کی ترقی اور معیشت کی بہترین کی ضمامن ہے حکومت ملک کو بہتری کی طرف لے جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments