مہنگی بجلی کے باعث صنعتی شعبہ دبا ئو کا شکار :فضل جیلانی

مہنگی بجلی کے باعث صنعتی شعبہ دبا ئو کا شکار :فضل جیلانی

توانائی کے شعبے میں فوری اور موثر اصلاحات نافذ کی جائیں:چیئرمین ائیر سیال

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا ہے کہ سستی بجلی صرف صنعتکاروں کی ضرورت نہیں بلکہ یہ پاکستان کی معاشی خود مختاری ،کاروباری استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد ی شرط ہے ۔ مہنگی بجلی کے باعث صنعتی شعبہ شدید دبا ئو کا شکار ہے جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ،برآمدات میں کمی اور نئی سرمایہ کاری کی رفتارمتاثر ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت صنعتوں کو علاقائی ممالک کے مقابلہ کے مطابق کم نرخوں پر بجلی فراہم کرے تو ٹیکسٹائل سمیت تمام برآمدی شعبے اپنی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا ، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔ فضل جیلانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توانائی کے شعبے میں فوری اور موثر اصلاحات نافذ کی جائیں ،بجلی کے نرخوں کو کاروبار دوست بنایا جائے اور صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ پاکستان اقتصادی ،استحکام اور پائیدار ترقی کی منزل کی جانب تیزی سے گامزن ہوسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...