فضل الرحمن کا بیان قومی مفادات کے منافی:رانا یوسف
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)سٹی رانا محمد یوسف سومی کہا ہے کہ قصور میں مولانا فضل الرحمن کا بیان انتہائی افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے منافی ہے۔
اختلافِ رائے ہر ایک کا جمہوری حق ہے لیکن قومی اداروں، ملکی سلامتی اور ریاستی وقار کا احترام ہر حال میں مقدم رہنا چاہیے ،پاکستان کی مسلح افواج نے وطنِ عزیز کے دفاع اور امن و استحکام کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ،شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments