مولانا طیب خان دارالعلوم مدنیہ نسبت روڈ ڈسکہ کے مہتمم مقرر
موترہ(نامہ نگار )دارالعلوم مدنیہ نسبت روڈ ڈسکہ کے مہتمم مولانا ایوب خان کو فارغ کرکے مولانا محمدطیب خان کو نیا مہتمم مقرر کردیاگیا۔۔۔
دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ کی مجلس شوریٰ کی پریس ریلیز کے مطابق مولانا ایوب خان نے دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ کی انتظامی ذمہ داری سے استعفیٰ پیش کیا جسے ادارہ کی مجلس شوریٰ نے باقاعدہ منظور کرلیا بعدازاں مجلس شوریٰ کے فیصلہ کے تحت مولانا محمدطیب خان کو مہتمم دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ مقرر کردیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments