سیالکوٹ میں الیکٹر و بسوں کا افتتاح ،45چلائی جائیں گی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرو بسوں کا افتتاح کر دیا ، 45 بسیں چلیں گی ،سیالکوٹ کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ نے افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
سیالکوٹ میں الیکٹرو بس میں بیٹھ کر پہلی ٹیسٹ رائیڈ (آزمائشی سفر)بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت منشا اﷲ بٹ نے کہا کہ آج کا دن سیالکوٹ کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے مرحلہ وار 45 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر 6 بسیں سیالکوٹ سے پسرور اور 4 بسیں سیالکوٹ سے ڈسکہ کے روٹس پر چلائی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments