وزیرآباد:ناجائز رکشہ اڈوں اور پرچی مافیا کے خلاف کارروائی

وزیرآباد:ناجائز رکشہ اڈوں  اور پرچی مافیا کے خلاف کارروائی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر وزیرآباد میں ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف سی ٹی او گوجرانوالہ وسیم اختر کی ہدایات پر۔۔۔

 ڈی ایس پی ٹریفک ضمیر اعظم نے بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ناجائز رکشہ اڈوں اور پرچی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ڈی ایس پی ضمیر اعظم نے اللہ والا چوک اور لاہوری دروازہ کے و دیگر علاقوں میں قائم ناجائز رکشہ سٹینڈز کے خاتمے کے لیے خصوصی اہلکار تعینات کر د ئیے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...