سیالکوٹ :بے قابو ٹرک ہوٹل میں جا گھسا ، مالک جاں بحق

سیالکوٹ :بے قابو ٹرک ہوٹل میں جا گھسا ، مالک جاں بحق

50سالہ جمشید موقع پر دم توڑ گیا ، نوجوان عمیر زخمی ، علامہ اقبال ہسپتال منتقل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تیز رفتار مزدا ٹرک ہوٹل میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ ڈسکہ روڈ دوبرجی ملہیاں، ریسکیو سٹیشن کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے واقع ہوٹل میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ہوٹل کا مالک 50سالہ جمشید موقع پر جاں بحق جبکہ 21سالہ عمیر زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کیلئے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...