وزیرآباد:مون سون کے پیش نظر انتظامیہ متحرک

 وزیرآباد:مون سون کے  پیش نظر انتظامیہ متحرک

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر اسسٹنٹ کمشنر کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا۔

 مون سون کے پیشِ نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور وہاں حفاظتی انتظامات، نکاسی آب کے نظام اور امدادی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسر وں اور فیلڈ سٹاف کو تاکید کی کہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری مشینری، تکنیکی عملہ اور دیگر امدادی وسائل کو 24گھنٹے ہائی الرٹ اور فعال رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...