اختلاف رائے حق ،شہدا کی تو ہین برداشت نہیں :پیر آصف

اختلاف رائے حق ،شہدا کی تو ہین برداشت نہیں :پیر آصف

فضل الرحمن کے بیان سے قومی جذبات مجروح،فوج ہمارے دلوں کی دھڑکن

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر صاحبزادہ پیر آصف معصومی نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے ، وطن عزیز کے دفاع امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے افسر وں اور جوانوں کی لازوال قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے فوجی شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانا یا ان پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنا قوم کے جذبات کو مجرو ح کرتا ہے جبکہ اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے تاہم قومی اداروں اور شہدا کی قربانیوں کا احترام سب پر لازم ہے ،پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں پوری قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی اتحاد ،ہم آہنگی اور ذمہ دارانہ سیاسی رویوں کی ضرورت ہے ایسے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے جو قومی یکجہتی کو متاثر کریں ۔صاحبزادہ آصف معصومی نے تمام سیاسی و مذہبی قیادت سے اپیل کی کہ وہ قومی اداروں کے احترام اور ملک میں اتحاد و اتفاق کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کریں تاکہ پاکستان مزید مضبوط اور مستحکم ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...