سابق سی پی او کے ماموں کے گھر دن دہاڑے لاکھوں کا ڈاکہ

سابق سی پی او کے ماموں کے  گھر دن دہاڑے لاکھوں کا ڈاکہ

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)سابق سی پی او گوجرانولہ و آر پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم کے ماموں کے گھر دن دہاڑے لاکھوں کا ڈاکہ ۔

تفصیلات کے مطابق پرانی غلہ منڈی قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی رانا احمد خاں جو رانا ایاز سلیم کے سگے ماموں ہیں گزشتہ روز صبح سویرے 3ڈاکو انکے گھر داخل ہو گئے ، اہلخانہ کو کمرے میں بند کر کے یرغمال بنا لیا ، سیف الماری سے 12تولے زیورات، 246000نقدی ، امریکی ڈالر، سعودی ریال، دو آئی فون ، قیمتی گھڑیاں، مہنگے پرفیوم سمیت قیمتی سامان لے گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...