شفاف الیکشن کرواکراقتدار اہل افراد کوسونپاجائے :میاں طارق محمود
گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر )تحریک انصاف کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ جب سے یہ فارم 47کے حکمران ملک پر مسلط ہوئے ہیں عام ادمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروباری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے ۔
آئے روز نت نئے ٹیکسز سے کاروباری طبقہ بے حد پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا شفاف انتخابات کروا کر اہل لوگوں کو اقتدار سونپا جائے۔نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے اور عمران خان کی زیر قیادت حقیقی حکومت بناکرعوام کو مسائل کی دلدل سے نکالا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments